رویندرا جڈیجا 100

بھارتی ٹیم کا پاکستان کیخلاف میچ پر فوکس زیادہ ہوتا ہے، رویندرا جڈیجا

ممبئی( رپور ٹنگ آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے کہا ہے کہ انڈین ٹیم کا پاکستان کے خلاف میچ پر فوکس زیادہ ہوتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رویندرا جڈیجا نے کہا کہ پاک بھارت کے میچ میں فینز کی امیدیں زیادہ ہوتی ہیں کہ میچ جیتنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے، کوشش ہوتی ہے کہ اچھا کھیلیں اور بہترین پرفارمنس دیں۔

رویندرا جڈیجا نے کہا کہ پاکستان ٹیم بھی اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہوتی ہے اور وہ بھی جیتنے کے لیے میدان میں اترتی ہے، کوئی گارنٹی نہیں ہوتی کہ آپ ہی جیتیں، آپ بس اپنی سو فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کرتے ہیں۔بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ میچ کے آخر میں اگر رزلٹ آپ کے حق میں نہ ہو تو آپ اس پر کچھ نہیں کر سکتے، سب سے اہم چیز یہی ہے کہ اپنا سو فیصد دیں اور جیتنے کے لیے کھیلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں