عاقب جاوید 159

بھارتی ٹیم ابھی تک شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کے خوف سے باہر نہیں آسکی، عاقب جاوید

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق پاکستانی پیسر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ابھی تک شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کے خوف سے باہر نہیں آسکی۔ایک انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی کے اسپیل کی وجہ سے بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اپنی اوپننگ جوڑی تبدیل کردی، روہت شرما ٹی 20 کرکٹ کے بہترین پلیئر ہیں مگر انھوں نے شاہین کے ایک اسپیل سے گھبرا کر اپنے اوپنرز ہی تبدیل کردئیے۔

ایشان کشن کو لیفٹ ہینڈر ہونے کی وجہ سے میدان میں لے آئے کیونکہ وہ ٹرینٹ بولٹ کے سامنے دونوں رائٹ ہینڈرز کو کھلانے سے گھبرا رہے تھے، اس وجہ سے روہت کو تیسرے نمبر پر بھیجاگیا، انھیں چھپانے کے بجائے بطور اوپنر ہی کھلانا چاہیے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں