نئی دہلیہ (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عید میلاد النبی ۖ پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نریندر مودی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہر طرف امن و خوشحالی ہو، مہربانی اور بھائی چارے کی اچھائیاں ہمیشہ غالب رہیں۔اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے عید میلاد النبی مبارک بھی کہا۔خیال رہے کہ منگل کو جشن میلاد النبیۖ پوری عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
