کراچی(رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سبینا فاروق نے کہاہے کہ بھارتی میڈیا نفرت نہ پھیلائے، لوگوں کے برین واش نہ کرے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر اداکارہ سبینا فاروق اسٹوری شیئر کی اور پہلگام واقعے پر بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے لکھا کہ خدارا چاہے وہ فلسطین ہے یا پہلگام، گھر اجڑے ہیں پیاروں کے سامنے پیارے قتل ہوگئے، جو چلے گئے وہ بھی مرگئے اور رہ گئے ہیں وہ روز مریں گے۔اداکارہ نے لکھا کہ ہم ان لوگوں کی تکلیف کا اندازہ نہیں لگا سکتے.
برائے کرم پاکستانی سوشل میڈیا ہر چیز مذاق نہیں ہوتی، کوئی احساس نام کی چیز پیداا کریں۔سبینا فاروق نے کہا کہ بھارتی میڈیا نفرت نہ پھیلائے، لوگوں کے برین واش نہ کریں، تھوڑی ذمہ داری دکھائیں ہر تکلیف کو کمائی کا موقع نہیں بنانا چاہیے۔