اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی قابض فورسز نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے۔ دنیا کو نیوکلیئر جنگ سے بچنے کیلئے ہندوستان سے کشمیر آزاد کرانا ہوگا۔
بھارت نہتے کشمیریوں پر حملہ کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ہفتہ کو شہریار آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی قابض فورسز نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، جس میں وادی نیلم میں نہتے کشمیری شہریوں پر بمباری کی گئی،5 کشمیری نوجوانوں کو شہید، دیگر کو زخمی کردیا گیا، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے۔
دنیا کو نیوکلیئر جنگ سے بچنے کیلئے ہندوستان سے کشمیر آزاد کرانا ہوگا۔بھارت نہتے کشمیریوں پر حملہ کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے