لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ بھارتی قابض فوج حق خودارادیت کی آواز کو دبا نہیں سکتی۔ مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی نے 5 جنوری پر کشمیر نے حق خوداریت پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ افسوس اس کے باوجود کشمیر کے مظلوم عوام اب تک آزادی کے بنیادی حق سے محروم ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض فوج حق خودارادیت کی آواز کو دبا نہیں سکتی، انشا اللہ بہت جلد کشمیری آزادی کی نعمت سے مستفیض ہونگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ظلم کے بادل چھٹ جائیں گئے، ایک دن کشمیری نوجوانوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔
دوسری جانب مسلم لیگ(ق)کے رہنما مونس الہی نے کہا کہ یو این سیکیورٹی کونسل نے آج سے 73سال پہلے کشمیر یوں کے حق خود اداریت کی حمایت میں متفقہ قرارداد منظور کی تھی۔ مونس الہی نے کہا کہ 5 جنوری کشمیری قوم کا یوم حق خودارادیت کا دن ہے، کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے اور عالمی ضمیر اب بھی خاموش ہے۔