ریاستی دہشتگردی

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ، مزید دو نوجوان شہید

سرینگر (رپورٹنگ آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو نوجوان شہید ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سرینگر کے علاقے رانبیر گڑھ میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کی جسکے نتیجے میں دو نوجوان شہید ہو گئے ۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے کے تمام د اخلی اور خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن جاری ہے ۔