شہبازاکمل جندران۔
کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرنے والی بھارتی فوج کو اپنے ہی گھر میں غیرقانونی قبضہ کرنے والوں کےہاتھوں جگ ہنسائی کا سامنا ہے۔
اور بھارتی فوج اپنے ہی گھر کو معمولی غنڈوں اور ناجائز قابضین سے نہ بچا سکی۔
علم میں آیا ہے کہ انڈیا میں بھارتی فوج کی ملکیت مجموعی طورپر 18 لاکھ ایکڑ اراضی ہے جس میں 10 ہزار354 ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا نے غیرقانونی قبضہ کررکھا ہے ۔جبکہ بھارتی فوج قبضہ واگزار کروانے میں ناکام ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی 32 ریاستوں میں غیر قانونی قابضین کے شکنجے میں انڈین فوج کی اس اراضی کی قیمت کئی ارب انڈین روپے بتائی جاتی ہے۔
سب سے زیادہ اتر پردیش میں ایک ہزار 778 ایکڑ ارضی پر غیرقانونی قبضہ کیا گیا ہے دوسرے نمبر پر مدھیا پردیش میں ایک ہزار 757 ایکڑ پر ، تیسرے نمبر پر مہاراشٹر میں ایک ہزار 31 ایکڑ اراضی پر، مغربی بنگال میں 816 ایکڑ اراضی پر، ہریانہ میں 780ایکڑ اراضی پر، راجستھان میں 478 ایکڑ پر،آسام میں 462 ایکڑ اراضی پر، پنجاب میں 451 ایکڑ اراضی پر اور نئی دہلی میں بھارتی فوج کی ملکیت 147 ایکڑ اراضی سمیت دیگر ریاستوں میں قیمتی اراضی پر ناجائز قابضین نے قبضہ کرکے دنیا کو بھارتی فوج پر ہنسنے کا موقع فراہم کررکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ڈیفنس لینڈ سے ناجائز قبضہ ختم کروانے کے لئے حکومت سے مدد کی اپیل کررکھی ہے۔