اداکارہ صوبیہ عثمان خان

بھارتی فلموں میں کام کرنا فخر کی بات نہیں،صوبیہ خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) معروف اداکارہ صوبیہ عثمان خان نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی فخر کی بات نہیں۔ہمیں پہلی اپنی انڈسٹری کو ترجیحی دینا ہو گی۔حالیہ عرصے میں پاکستانی فلموں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔

ہمیں نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔بھارت کا راگ الاپنے والے بھارت کے گون گانا چھوڑ دیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا پاکستان کے وہ فنکارجوبھارتی فلموں میں کام کررہے تھے انھیں اس بات پرافسوس نہیں کرنا چاہیے کہ اب انھیں بھارت میں کام کرنے کاموقع نہیں ملے گا۔

بلکہ اس بات پر خوش ہونا چاہیے۔ اب انہیں اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں میں کام کرنے کے بھر پور مواقع ملیں گے، بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی فخر کی بات نہیں۔ انہوں نے کبھی پاکستانی فنکاروں کو دل سے تسلیم نہیں کیا،ہمیشہ اپنے ذاتی مفاد کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کاسٹ کیا ہے۔