بھارتی شائقین 188

بھارتی شائقین نے آسٹریلیا سے شرمناک شکست کا ذمہ دار کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو قرار دیدیا

ممبئی(ر پورٹنگ آن لائن)بھارتی شائقین نے آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کا ذمہ دار بھی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو قرار دینا شروع کردیا۔کچھ شائقین کے مطابق آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کی ذمہ دار بھی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما ہیں، انوشکا نے کوہلی کی توجہ منتشر کی اور ان پر ٹیسٹ میچ کے دوران ہی گھر واپس لوٹنے کیلیے دباؤ ڈالا، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ٹیم کی ناکامیوں کا ملبہ انوشکا پر ڈالا جاتا رہا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کے ہاں جنوری میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے،کوہلی کو پہلے ٹیسٹ کے بعد گھر واپس لوٹنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں