حمزہ شہباز شریف 40

بھارتی زیر سایہ پنپنے والی دہشگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے پیچھے کھڑی ہے’حمزہ شہباز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے 13بہادر جوانوں کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔

انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی حفاظت میں ایک بار پھر ہمارے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔دہشتگرد اپنی مذموم کارروائیوں سے اس قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ان مائوں کو سلام جنہوں نے قوم کی حفاظت کے لئے اپنے جوان بیٹے قربان کر دیئے۔ ہم اپنی سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتے۔ اس چمن کی آبیاری ہمارے بہادر جوان اپنے خون سے کر رہے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ بھارتی زیر سایہ پنپنے والی اس دہشگردی کو انشاللہ جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں پوری قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے پیچھے کھڑی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہدا کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں