ممبئی(ر پورٹنگ آن لائن)بھارت میں عالمی وبا کورونا کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کے کیسز بھی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آ رہے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 22775نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 406افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1400سے زائد ہو چکی ہے اور سب سے زیادہ 406کیسز ریاست مہاراشٹرا سے سامنے آئے ہیں۔
بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 3کروڑ 48لاکھ 61579افراد کورونا سے متاثراور 4لاکھ 81486اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ڈپٹی وزیراعلی اجیت پوار کا کہنا تھا کہ ریاست کے 10وزرا اور 20اراکین اسمبلی کورونا کا شکار ہیں۔