نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ حکومت نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دورہ بنگلادیش ملتوی کرنے کا کہہ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے مودی سرکار نے دورہ ملتوی کرنے کا کہا، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کے خلاف سیریز کے میڈیا رائٹس کی فروخت بھی روک دی ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی براڈ کاسٹر کو بتا دیا گیا کہ سیریز اب نہیں ہوگی۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اہلکار کے مطابق ابھی تک سیریز کی تاریخیں فکس نہیں کی گئیں، بی سی سی آئی نے بتایا ہے کہ اگست میں دورہ کرنا مشکل ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دورہ ملتوی ہونے کے حوالے سے اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے اگست میں بنگلا دیش کا دورہ کرنا تھا۔ سیریز 17 اگست سے 31 اگست تک شیڈول تھی۔