ویرات کوہلی

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نیٹ پریکٹس کے دوران انجرڈ

دبئی (رپورٹنگ آن لائن)چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نیٹ پریکٹس کے دوران انجرڈ ہوگئے۔

دبئی میں نیوزی لینڈ سے فائنل سے پہلے ویرات کوہلی سمیت بھارتی ٹیم نے نیٹ پریکٹس کی، نیٹس میں ویرات کوہلی کے گھٹنے کے قریب گیند لگ گئی۔ویرات کوہلی کو گیند لگنے کی وجہ سے ٹریننگ چھوڑنی پڑی، بھارتی فزیو نے اسٹار بیٹر کے گھٹنے کے قریب اسپرے کیا اور پٹی باندھ دی ہے۔

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی گیند لگنے کے باعث ہلکے درد کا شکار رہے، بھارتی کوچنگ اسٹاف نے ٹیم کے اسٹار بیٹر کی انجری کو معمولی قرار دیا ہے۔ویرات کوہلی گھٹنے پر گیند لگنے کے بعد آئی سی سی اکیڈمی کے پریکٹس سیشن میں ہی موجود رہے۔