شیخ رشید

بھارتی آبدوزکا سراغ لگانے پر پاک بحریہ کوسلام پیش کرتا ہوں، شیخ رشید

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارتی آبدوزکا سراغ لگانے پر پاک بحریہ کوسلام پیش کرتا ہوں۔

تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بھارتی آبدوز کا پیشگی سراغ لگانے پر پاک بحریہ کو سلام پیش کرتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع میں پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کاپہلے ہی بہت معترف ہوں، رواں ماہ آبدوز حمزہ کے دورے سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر میرا یقین مزیدپُختاہوگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت شاید بھول بیٹھا تھاکہ پاک بحریہ بھی دیگر فورسز کی طرح ہمہ وقت چوکس ہے، دنیا بھارت کی پاکستان مخالف جارحیت کا نوٹس لے۔