نئی دہلی(ر پورٹنگ آن لائن)بھارتی کسانوں نے نئے قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں اور ٹرین پٹریاں بلاک کر دیں۔ نئے بھارتی قوانین کے تحت حکومت کو ضمانتی قیمتوں پر زرعی مصنوعات کی لازمی خرید سے آزاد کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے اس قانون کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اصلاحات کے ذریعے بھارت کے زرعی شعبے پر بوجھ گھٹایا جائے گا.
جب کہ کسانوں کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ دیگر خریدار اداروں کو اپنی زرعی مصنوعات بیچ سکیں گے۔ حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاول اور گیہوں جیسی زرعی مصنوعات کو حکومت مستقبل میں بھی ضمانتی قیمتوں پر خریدتی رہے گی۔ یہ قانون حال ہی میں بھارتی پارلیمان سے منظور کروایا گیا ہے۔