کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے میں بھائیوں کے رشتے کروانے سے زیادہ انہیں تڑوانے جایا کرتی تھی۔کچھ دن قبل شوہر مانی اور بچوں سمیت چاروں بھائیوں کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جہاں اداکارہ کے بھائیوں نے ان سے متعلق دِلچسپ باتیں مداحوں سے شیئر کیں۔میزبان نے اداکارہ کے بھائیوں سے سوال کیا کہ آپ لوگوں کے رشتے ڈھونڈنے کیا حرا امی کے ساتھ جایا کرتی تھیں؟ ۔
حرا کے بھائی عبید نے بتایا کہ ہم حرا سے رشتے سے متعلق چیزیں چھپاتے تھے کیونکہ اگر اسے پتا چل جاتی تھیں تو وہ رشتہ بنتا نہیں تھا، حرا ایسا ذہن بنا دیتی تھی کہ ہمیں لڑکی میں ساری برائیاں نظر آنے لگتی تھیں۔اداکارہ نے اس متعلق وضاحت دی کہ مجھے سمجھ آجاتا تھا کہ لڑکی ان کے ساتھ سنجیدہ ہے بھی یا نہیں لیکن اب جو لڑکیاں ان کے پاس ہیں وہ میرا ہی انتخاب ہیں، انہیں امی اور میں نے منتخب کیا ہے۔