لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بکتر بند گاڑی میں عدالت لا نا ظلم کی انتہا ہے ،کوئی بات نہیں ہے۔ پیر کو شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف اورحمزہ شہبازکو احتساب عدالت میں پیش کیاگیا،
شہباز شریف اورحمزہ شہبازکوالگ الگ بکتربند گاڑی میں عدالت لایاگیابکتر بند گاڑی میں عدالت لانے سے متعلق صحافی کے سوال کے جواب میں شہبازشریف نے کہا کہ یہ ظلم کی انتہا ہے ،کوئی بات نہیں ہے۔









