وزیراعظم 239

بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بڑے شہر قومی معیشت کی ترقی کے حقیقی انجن ہیں ، ہم بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،بڑے شہروں میں رہائش، ملازمت کے مواقع اور شہری سہولیات کی کمی ہے،قیاتی اسکیموں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔

بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت بڑے شہروں کے منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور بڑے شہر قومی معیشت کی ترقی کے حقیقی انجن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کی نقل مکانی کی وجہ سے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ بڑے شہروں میں رہائش، ملازمت کے مواقع اور شہری سہولیات کی کمی ہے۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ بڑے شہروں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج پر کام کو تیز کیا جائے۔ ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں غلام سرور خان اور سیکریٹر ی ایوی ایشن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ارشد ملک نے پی آئی اے کی کارکردگی اور اس سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی اور یورپی یونین کی جانب سےپابندی کے خاتمے کےاقدامات سےآگاہ کیا گیا۔

دوران ملاقات فلیٹ میں اضافے اور لیز پر جہازوں کی خریداری سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہوا بازی کی صنعت کو فروغ دینے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں ، مسافروں کی مشکلات اور سہولتوں کی فراہمی پرمزید اقدامات کی ضرورت ہے، پی آئی اے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے۔ سی ای وپی آئی اے نے غیر ملکی ایئرلائنوں کو زائد پروازوں کی اجازت سے متعلق بھی آگاہ کیا جبکہ ممکنہ قومی ہوا بازی کی صنعت کو مشکلات اور نقصانات پربھی بات چیت بھی ہوئی۔

وزیر اعظم نے وزیر ہوا بازی اور سیکریٹری ایوی ایشن سے تفصیلات حاصل کیں، وفاقی وزیر غلام سرور خان نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ اور ہوا بازی کی صنعت بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں