لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بڑے سائن بورڈز اور تجاوزات کے خلاف درخواست پر سماعت 8اپریل تک ملتوی کردی ۔
جسٹس شجاعت علی خان نے شہری حیدر علی مرزا کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اندرونِ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے ، اندرونِ شہر کی تنگ گلیوں میں سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے ،شہر میں بڑے بڑے بے ہنگم سائن بورڈز جگہ جگہ لگائے گئے ہیں .
آندھی میں بڑے سائن بورڈز گرنے سے جانی نقصان کا خدشہ ہے ۔ استدعا ہے کہ عدالت بڑے بڑے سائن بورڈز ہٹانے کا حکم دے ، اندرونِ شہر تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے تجاوزات قائم کرنے والے ٹھیکیدار کی طلبی کے لیے اشتہار دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8اپریل تک ملتوی کر دی ۔