لاہور(رپورٹنگ آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت، بانی ممبرپی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ بڑی عید پر کورونا سے بچاو کیلئے بڑی حفاظت ضروری ہے،عید الاضحی کے دن کوئی نیک عمل اللہ تعالی کے نز دیک قربانی کا خون بہانے سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ نہیں، اہل ایمان کورونا وبا میں احتیاطوں اور ایمانی جذبہ و نظم وضبط سے عید کا اہتمام کر یں۔
اپنے جار ی بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام سے درخواست ہے کہ عید قربان کے اس موقع پر قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر غریبوں اور ضرورت مندوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کی جائے۔ کورونا وائرس سے بچاو کی تدابیر کو ہر گز نظر انداز نہ کیا جائے۔
انہو ں نے کہاکہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کا مقصد اس عزم کا اعادہ ہے کہ راہ حق پر چلنے اور عزیمت اور استقامت اختیار کرنے میں ہمیں جو بھی مشکلات پیش آئیں اور جیسی بھی قربانی دینی پڑے ہم اس سے دریغ نہیں کریں گے۔
عوام سے یہ درخواست ہے کہ عید قربان کے موقع پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے قربانی کا واجب سر انجام دیتے ہوئے غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں۔