ماؤ نینگ 27

بڑی طاقتوں کو بین الاقوامی قوانین کی اتھارٹی کا احترام کرنے میں قیادت کرنی چاہیے،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ سے یومیہ پریس بریفنگ میں پوچھا گیا کہ امریکی صدر ٹرمپ پوری دنیا کو یہ کہہ رہے ہیں کہ بین الاقوامی قوانین ان کے لیے غیر اہم ہیں، ان کے نزدیک صرف اپنی اخلاقی اقدار اہم ہیں، اس حوالے سے چین کا موقف کیا ہے؟

بدھ کے روزماؤ نینگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی قوانین موجودہ بین الاقوامی نظام کی بنیاد ہیں اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے بھی اہم ہیں۔

بین الاقوامی قوانین کا دفاع کرنا عالمی عدل و انصاف کو برقرار رکھنے، اور دنیا کو دوبارہ جنگل کے قانون کی طرف جانے سے روکنے کی کلید ہے۔ بڑی طاقتوں کو بین الاقوامی قوانین کی اتھارٹی کا احترام کرنے، اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں قیادت کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں