خرم شیر زمان

بڑی صنعتوں کی پیداوار 5.46 فیصد ریکارڈ کی گئی،خرم شیر زمان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار 5.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک مزید ترقی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ خوش آئند ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوار 5.46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام کے سامنے آرہے ہیں، معیشت کے لیے ہر روز نئی کامیابیاں سامنے آرہی ہیں، ٹیکسٹائل کی ترقی سے روزگار میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت مزید مستحکم ہو رہی ہے، اپوزیشن سے پاکستان کی ترقی ہضم نہیں کی جا رہی۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک مزید ترقی کرے گا۔