یاسمین راشد

بڑی اچھی بات ہے نواز شریف بغیرعلاج کے ٹھیک ہورہے ہیں ،سیاست کرنی ہے تو ملک میں واپس آ جائیں ‘یاسمین راشد

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوازشریف کو پاکستان واپس آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا اگر نواز شریف نے سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آئیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بڑی اچھی بات ہے کہ نواز شریف بغیرعلاج کے ٹھیک ہورہے ہیں ،

نوازشریف کو پاکستان واپس آنے کا مشورہ ہے، اگر نواز شریف نے سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آئیں۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جعلی نہیں، میڈیکل بورڈ کو کوئی بیوقوف نہیں بنایا گیا ، 10باراس معاملے پروضاحت دے چکی ہوں۔