کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے والی اداکارہ سونیا حسین نے اپنے گھریلو زندگی سے متعلق ایک نیا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ سونیا حسین نے ایک انٹرویو میں ذاتی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ سب کی زندگی میں کچھ نا کچھ آزمائش ہوتی ہے، کوئی اولاد سے کوئی دولت سے تو کوئی رشتوں سے آزمایا جارہا ہوتا ہے، زندگی صرف انسٹاگرام پر ہی اچھی لگ رہی ہوتی ہے، ایسا نہیں ہے صرف میری زندگی میں ہی مشکلات آئی ہیں، یہ اس لیے ہوتا ہے تاکہ ہم حالات میں ڈھل سکیں۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے کبھی بھی زیادہ پیسوں یا کامیابی کا شوق نہیں تھا، جو چیز مجھے توڑ سکتی تھی وہ جذبات تھے۔سونیا نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ معاف کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے لیکن جب آپ خود کو دوسرے کی جگہ رکھ کر دیکھیں گے تو پھر معاف کرنا آسان ہوجاتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ گھر میں بڑا ہونے کہ وجہ سے آپ کو بہت سی چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بڑی اولاد ہونے کا آپ پر بوجھ زیادہ ہوتا ہے، فیملی کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے جس کیلئے آپ کو عمر سے پہلے بڑا بننا پڑتا ہے۔