'راجہ عدیل

بڑھتے ہوئے قرضے ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ‘راجہ عدیل

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) تاجر رہنما ،آئرن و سٹیل مارکیٹس لاہور کے صدرراجہ عدیل سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نیکہ حکومتی بڑھتے ہوئے قرضے ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہیںانہوںنے ملکی قرضے 37ہزار997ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچنا تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ابتدائی 33ماہ میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں13ہزار265ارب80کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔اسٹیٹ بینک کی دستاویزات کے مطابق مئی2021تک وفاقی حکومت کے قرضے 37ہزار997ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیںصرف مئی کے مہینے میں قرضوں میں919ارب روپے کا اضافہ ہوا۔جس میں اندرونی قرضہ720ارب اور غیر ملکی قرضہ199ارب بڑھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے آئرن وسٹیل مارکیٹس لاہور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ فسکل ریسپانسیبلٹی اینڈ ڈیبٹ لمیٹیشن ایکٹ2005 کے مطابق پاکستان کا جی ڈی پی کے لحاظ سے قرضہ 60فیصد ہونا چاہیے لیکن پاکستان اس کی حد سے بہت آگے جاچکا ہے اور اس وقت پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے لحاظ سے بڑھ چکا ہے ۔انہوںنے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبات پر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو صنعتی شعبہ اور عوام کے لیے بوجھ ہے حکومت اپنے غیر ترقیاتی اخراجات پر کنٹرول کرے اور وزیر مشیروں کی فوج ظفر موج کو کم کرے تاکہ ملک پر قرضوں کے بوجھ میں کمی ہوسکے۔