لاہور(رپورٹنگ آن لائن)تاجر رہنما خادم حسین نے تجارتی خسارہ میں جولائی تا ستمبر 105فیصد اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصہ میں برآمدات میں24.71فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں65.15فیصد اضافہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے کیلئے پرتعیش اور غیر ضروری درآمدات پر پابندی لگائی جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
خادم حسین نے کہا کہ برآمدات کی بحالی اور توسیع کے سلسلہ میں فوری اقدامات کی ضرورت ہے اس ضمن میں پاکستانی مصنوعات کے لیے بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش اور بیرون ملک سفارتخانوں کو فعال کیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک پاکستانی مصنوعا ت کی کھپت اور برآمدات میں اضافہ کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں ۔ برآمدات میں مزید اضافہ کیلئے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے تاکہ پاکستانی اشیاء کی بیرون ملک کھپت میں اضافہ سے برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوسکے۔