لندن (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جلد وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے‘فارن فنڈنگ کیس میں صادق و امین قرار دئیے جانے والے کا اصل چہرہ سامنے آگیا،
یہ مکافات عمل ہے عوام کو بھی اب حقیقت کا پتہ چل گیا ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنما سردار مہتاب عباسی نے ملاقات کی۔لندن میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں ن لیگ کو متحرک کرنے کےلئے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھرجلد ملک واپس جانے کی خواہش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔جلد ملک واپس جانا چاہتا ہوںسابق وزیراعظم نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں صادق و امین قرار دئیے جانے والے کا اصل چہرہ سامنے آگیا، یہ مکافات عمل ہے عوام کو بھی اب حقیقت کا پتہ چل گیا ہے۔