نواحی گاؤں 27

بڑھتی مہنگائی سے تنگ بزرگ شہری نے ٹرین کے نیچے آکر زندگی کا خاتمہ کر لیا

اوکاڑہ ( رپورٹنگ آن لائن)پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق، نواحی گاؤں 89 سکس آر کا رہائشی وسیم نامی بزرگ شہری کافی عرصے سے پریشان حال تھا۔ گزشتہ روز وہ ریلوے ٹریک پر پہنچا اور تیز رفتار علامہ اقبال ایکسپریس کے سامنے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعہ کی جگہ سے ایک مبینہ خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے، جس نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔ نوٹ میں” وسیم نے اپنی موت کا ذمہ دار کسی کو قرار نہیں دیا بلکہ درج کیا” کہ

“میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، نامساعد گھریلو حالات اور اپنی طویل بیماری سے تنگ آ چکا ہوں۔ اب مزید لڑنے کی ہمت نہیں رہی۔”

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ٹیچنگ اسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی .

یہ واقعہ ایک بار پھر معاشرے میں بڑھتے ہوئے نفسیاتی دباؤ اور معاشی عدم استحکام کی سنگینی کو واضح کرتا ہے، جہاں ایک بزرگ شخص نے خاموشی سے موت کو گلے لگا لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں