اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کے سب سے قیمتی وسائل اور بہتر مستقبل کی گارنٹی ہوتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود وزیرِ اعظم عمران خان کے تصدیق شدہ اکائونٹ کی جانب سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں عمران خان ایک کمسن بچی کے سر پر ہاتھ رکھ کر اْسے پھول دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بچے کسی بھی قوم کے سب سے قیمتی وسائل اور بہتر مستقبل کی گارنٹی ہوتے ہیں۔وزیرِ اعظم نے لکھا کہ حکومتِ پاکستان ہمارے بچوں کے بارے میں اپنی ذمے داریوں کے بارے میں پوری طرح سے آگاہ ہے۔
اْنہوں نے لکھا کہ ہم اقوامِ متحدہ کے ساتھ مل کر ترقی، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، وقار اور سلامتی کے لیے بچے کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے پْرعزم کوشش کر رہے ہیں۔