لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ بچپن بغیر کھلونوں کے گزرا ، میرے ساتھ بچپن میں ایک عجیب واقعہ بھی ہوا ہے جو مجھے آج بھی یاد ہے ،شب برات پر بچے پٹاخے اور پھلجڑیاں چلاتے تھے تومیں نے بھی ضد کرتے ہوئے اپنی ماں سے تقاضہ کیا اور انہوںنے کہا کہ تمہارے سر پر والد نہیں ہیں، تھوڑی دیر بعد سفید لباس میں ایک بابا جی آئے اور انہوں نے مجھے پٹاخے اور پھلجڑیاں دیں اور چلے حالانکہ میں نے انہیں پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہاکہ جو بچے یتیم ہو جاتے ہیں ان کا بچپن جس طرح گزرتا ہے وہ دکھ اوردرد ان کے سوا کوئی نہیں سمجھ سکتا ،
ہم نے بچپن میں بڑی غربت دیکھی ہے ،ہماری بڑی بہن نے ہماری لئے بہت محنت کی جسے کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔ ریشم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جنہیں بھی وسائل دئیے ہیں وہ اپنے اردگرد نظر دوڑائیں اوریتیموں کے سر پر ضرور ہاتھ رکھا کریں، ایسے لوگوں سے رابطہ رکھنا خدا کی ذات سے قربت کا ذریعہ ہوتا ہے۔