شہباز اکمل جندران۔۔۔
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ نے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں تعیناتیاں کروانا شروع کر دی ہیں۔
پی سی ٹی بی میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے سبجیکٹ سپیشلسٹس انتظامی عہدوں کو انجوائے کرنے کے ساتھ ساتھ بورڈ کی طرف سے مخلتف اضافی الاونسسز اور گاڑی و گھروں کی تعمیر ومرمت کے لئے قرضوں سے بھی مستفید ہو رہے ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن سے ڈیپوٹیشن پر پی س ٹی بی میں میں آنے والے اساتذہ میں سینئیر سبجیکٹ سپیشلسٹس عبداللہ فیصل کو ڈائیریکٹر مینو سکرپٹ پی سی ٹی بی تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح سینئیر سبجیکٹ سپیشلسٹس شاہد عباس کو ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سینئیر سبجیکٹ سپیشلسٹس محمد ارشد محمود کو ڈپٹی سیکرٹری کو آرڈینشن، سینئیر سبجیکٹ سپیشلسٹس نئیر اقبال کو ڈپٹی سیکرٹری کریکولم، سینئیر سبجیکٹ سپیشلسٹس محمد طاہر نوری کو بھی کریکولم ونگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن منصورہ اسلم کو بھی کریکولم ونگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن نسرین صدیق کو ڈپٹی سیکرٹری جبکہ ایچ ای ڈی کی راشد طفیل کو سبجیکٹ سپیشلسٹ تعینات کیا گیا ہے۔