سرفراز بگٹی 19

بچوں کی صحت کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں انسدادِ پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا رواں مہم کے تحت بلوچستان بھر میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے .

انسدادِ پولیو مہم میں مجموعی طور پر 11 ہزار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں پولیو مہم کے دوران 822 فکسڈ اور 474 ٹرانزٹ ٹیمیں بھی خدمات انجام دیں گی گزشتہ 15 مہینوں کے دوران بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوابلوچستان کے 23 اضلاع میں سے صرف دو علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2025 میں بلوچستان میں پولیو وائرس کے خاتمے کے حوالے سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں ماحولیاتی سطح پر پولیو کے مکمل خاتمے کے لییموجودہ سال انتہائی اہم ہے انہوں نے کہا کہ سال رفتہ کی طرح 2026 میں بھی منظم اور مؤثر مہم کے ذریعے ہر بچے تک رسائی یقینی بنائیں گے .

بلوچستان کے 93 فیصد علاقوں کے ماحولیات سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو چکا جبکہ 7 فیصد علاقوں سے وائرس کے خاتمے کیلئے منظم اقدامات کئے جاررہے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے ننھے بچے کسی بھی وقت پولیو وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں، مہم بیماری کی روک تھام کے لیے ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیو لاعلاج معذوری کا باعث بن سکتا ہے، والدین بچوں کو لازمی قطرے پلوائیں بچوں کی صحت کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اگر ایک بچہ بھی پولیو کے قطروں سے محروم رہ گیا تو تمام بچے خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں