کراچی ( رپورٹنگ آن لائن) معروف اداکارہ فاطمہ آفندی اپنے بچوں کی شرارتوں سے تنگ آگئی ہیں اور اب اِن کے اسکول کھلنے کی منتظر ہیں۔اداکارہ فاطمہ آفندی نے سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ اپنے بچوں کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ان ویڈیوز میں ان کے بچوں کو تھوڑے اکتائے ہوئے موڈ میں شرارتیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
فاطمہ آفندی نے بچوں کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے اسکول کھلوادے کوئی!!فاطمہ آفندی کے بچوں کی معصومانہ شرارتوں کو سوشل میڈیا پر مداحوں نے بہت پسند کیا اور کمنٹس سیکشن میں مداحوں کی جانب سے بچوں کے بارے میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ فاطمہ آفندی نے اداکار کنور ارسلان کے ساتھ 2012 میں شادی کی تھی اور اب اس خوبصورت جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔