شاہد کپور 150

بچوں کو نہیں معلوم میں ایک اداکار ہوں، شاہد کپور کا انکشاف

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ میرے بچے میرے پیشے کے حوالے سے ناواقف ہیں۔شاہد کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے بچے میشا اور زین اس سے واقف نہیں ہیں کہ میں کیا کرتا ہوں لیکن وہ اِن کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں۔شاہد کپور نے اپنے بچوں اور کامیابیوں کے حوالے سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ میرا راجپوت بچوں کو بتاتی ہیں کہ آپ کے والد نے کچھ معنی خیز کام کیا ہے۔انہوں نے زندگی میں خاندان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے ایک بڑا ایوارڈ جیتا تھا تو مجھے ایسا لگا تھا کہ میرے ساتھ اس کی خوشی بانٹنے والا کوئی نہیں ہے۔

اداکار نے کہاکہ مجھے ہمیشہ اپنی خوشی کسی کے ساتھ بانٹ کر ہی مزا آتا ہے لہٰذا شادی سے پہلے جب مجھے ایوارڈ ملا تو میں اکیلا تھا اور اس وقت مجھے احساس ہوا کہ مجھے کسی کے ساتھ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے بچے اب بھی نہیں جانتے کہ میں کیا کرتا ہوں، کسی پراجیکٹ کے اختتام پر جب مِیرا اِنہیں بتاتی ہے کہ آپ کے والد نے کچھ بہت اچھا کام انجام دیا ہے تو وہ خوش ہوتے ہیں اور تالیاں بھی بجاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں