بٹ کوائن

بٹ کوائن کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) قیمت میں 10 فی صد اضافے کے بعد بٹ کوائن نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 25 ہزار ڈالرز کی حد عبور کر لی۔

تازہ ترین سنگ میل ’اپٹوبر‘ نامی ٹرینڈ کو فالو کرتا دکھائی دیتا ہے جو کہ کرپٹو انڈسٹری کی ایک اصطلاح ہے (اکتوبر کے مہینے میں ماکیٹ نے ہمیشہ بہتر پرفارم کیا ہے)۔

اس سال بٹ کوائن کی قیمت گزشتہ برس کے مقابلے میں دگنی ہے جس کے حوالے سے کچھ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ 2025 کے آخر میں قیمت میں مزید اضافہ ہو گا۔

واضح رہے گزشتہ دو ہفتوں میں بائنینس اور کوائن بیس جیسے ایکسچینج سے اندازاً 15 ارب ڈالرز مالیت کے بٹ کوائن نکالے گئے ہیں۔