راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)بورڑ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ اسکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے سالانہ امتحانات انٹر 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق انٹر امتحانات سالانہ 2022 میں 58327 امیدواران نے داخلہ بھجوایا،57 ہزار 2 سو 43 امیدواران شامل امتحانات ہوئے،23519 طلباء جبکہ 33724 طالبات امتحانات میں شامل ہوئیں،
ریگولر امیدواروں کی تعداد 48235 / پرائیویٹ امیدواروں کی تعداد 9008 تھی،امتحان میں 37045امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 20088 فیل ہوئے،امتحانات میں کامیابی کا تناسب 64.72 فیصد رہا،طالبات کی شرح کامیابی 73.46 فیصد جبکہ طلباء کی شرح کامیابی 52.18 فیصد رہی،امتحانات میں 956 امیدواران غیر حاضر رہے۔