مریم نواز شریف 14

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ساہیوال کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد

اوکاڑہ ( شیر محمد) تقریب کا اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی جانب سے کیا گیا، جس میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 کے تمام پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کو اعلیٰ معیار کے لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

تقریب کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن و چیئرمین ایجوکیشن بورڈ جناب آصف طفیل نے کی، جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز طلبا کو لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری ریاض الحق جج ، محمد ارشد ملک، ملک قاسم ندیم کامران صاحبان سمیت پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے والدین نےبھی شرکت کی۔

تقریب میں سیکرٹری بورڈ پروفیسر محمد فیاض سلیمی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر نوید عظمت رانا صاحب اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

آخر میں کمشنر /چیئرمین صاحب نے اپنے خطاب میں پوزیشن ہولڈرز کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نصیحت کی کہ وہ اپنی محنت، لگن اور علم کے ذریعے نہ صرف ذاتی ترقی کریں بلکہ مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھال کر پاکستان کا نام روشن کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں