ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بوبی دیول نے جس طرح فلم انڈسٹری میں کامیاب واپسی کی وہ ایک مثال بن گئی ہے، انیمل فلم میں ایک مختصر لیکن شاندار کردار میں وہ تمام اداکاروں پر بھاری پڑگئے تھے۔
اس فلم کے لیے انہوں نے خصوصی طور پر داڑھی بڑھائی تھی اور یہ لک ان پر جچ بھی خوب رہا تھا اور کافی عرصے تک بوبی دیول اسی لک میں نظر آتے رہے۔اب بوبی دیول نے اپنے نیکسٹ پروجیکٹ کے لیے ایک اور نیا انداز اپنایا ہے، فلم کی تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں لیکن اندازہ لگایا جارہا ہے کہ بوبی دیول اس بار ایک بالکل مختلف روپ میں نظر آئیں گے ، اس کردار کے لیے وہ اپنی جسمانی فٹنس پر بہت کام کررہے ہیں۔
بوبی دیول نے حالیہ فلموں جیسے اینمل،کنگوا، ہاس فل 5 وغیرہ میں زبردست اداکاری کرکے سب کا دل جیت لیا تھا۔اسی دوران، ہدایتکار نیتیش تیواری کی آنے والی فلم رامائن بھی بہت توجہ حاصل کر رہی ہے، اس میں رنبیر کپور، سائی پلوی اور یش جیسے بڑے ستارے شامل ہیں۔