طلال چوہدری 205

بنی گالا میں رہنے والوں کا ہاتھ ہمیشہ دوسروں کی جیب میں رہتا ہے اس لئے ان کی معیشت ٹھیک ہے’ طلال چوہدری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک کا کون سا حصہ ہے جہاں معیشت ٹھیک ہے اور غریب آدمی کو ریلیف مل رہا ہے،آسمان کو چھوٹی مہنگائی کے باوجود بھی حکومتی وزرا ء سب اچھاکی رپورٹ دے رہے ہیں،ملک کی نہیں اصل میں تو بنی گالہ کی معیشت ٹھیک ہو رہی ہے کیونکہ انہیں مہنگائی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق طلال چوہدری نے کہا کہ بنی گالا میں رہنے والوںکا ہاتھ ہمیشہ دوسروں کی جیب میں رہتا ہے،ان کا کچن کوئی اور چلاتا ہے،گاڑی میں پٹرول کوئی بھرواتا ہے ،بجلی کا بل کوئی اور دیتا ہے اس لیے ان کی معیشت کبھی خراب نہیں ہوسکتی ،ان کے حالات ہمیشہ بہتر رہیں گے۔

باقی مجھے بتا دیں کہ ملک کے کون سے حصے میں مہنگائی نہیں ہے اور کس شخص کی معیشت درست ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں