ڈھاکہ(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں چار اہم تبدیلیاں کردی گئیں،
سرفراز احمد، افتخار احمد، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے ،شاہنواز دھانی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا ،فخر زمان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک پلیئنگ الیون سے آوٹ ہوئے،پلیئنگ الیون کی قیادت بابر اعظم نے کی ،دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی اور خوشدل شاہ ،سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر ،عثمان قادر، حارث روف اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے