ڈھاکا(رپورٹنگ آن لائن)بنگلہ دیش میں پراسیکیوٹرز نے سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے خلاف مقدمے کا آغاز کر دیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ فرار ہو کر بھارت میں جلا وطنی اختیار کرنے والی رہنما پر بنگلہ دیش میں انسانیت کے خلاف جرائم کے سلسلے میں دائر کیا گیا ہے۔
حسینہ واجد کو پانچ اگست 2024 کو اس وقت اقتدار چھوڑ کر بھارت بھاگنا پڑا تھا جب لاکھوں بنگلہ دیشی طلبہ و نوجوان ان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور ان کی حکومت کے خاتمے کی تحریک شروع کر دی۔