ولنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)بنگلہ دیش، پاکستان، بھارت اور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے چار ماہ کے طویل دورے کے لیے 32 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیاجس کے مطابق سینئر کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے خلاف سیریز میں آرام کی غرض سے شامل نہیں کیا گیا،ٹام لیتھم بنگلہ دیش اور پاکستان کے خلاف ولیمسن کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گےـنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش،پاکستان، انڈیا اور متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے چار ماہ کے طویل دورے کے لیے 32 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہےـ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے سینئر کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے خلاف سیریز میں آرام کی غرض سے شامل نہیں کیاـنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈمین کپتان ولیم سن، راس ٹیلر اور دیگر سینئر کھلاڑی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور انڈیا کے دورے کیلئے اسکواڈ کو جوائن کریں گےـ بلیک کیپس وائٹ بال اسکواڈز میں مجموعی طور پر 32 کھلاڑی شامل ہیںـجن میں کینٹربری کے آل راؤنڈر کول میک کونچی اور ویلنگٹن کے تیز گیند باز بین سیئرز شامل ہیں۔
ہندوستان کے دورے کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ایک ماہ کے بعد کیا جائے گاـنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے بعد 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی جہاں وہ تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گیـبنگلہ دیش ٹی 20 اور پاکستان کے خلاف ون ڈے کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں ٹام لیتھم کپتان ، فن ایلن، ہمیش بینیٹ،ٹام بلینڈیل (wk)،ڈوگ بریسویل،کولن ڈی گرینڈ ہوم، جیکب ڈفی’ میٹ ہنری (صرف ون ڈے)، اسکاٹ کوگلیجن،کول میک کونچی،ہنری نکولس،اعجاز پٹیل،راچن رویندرا،بین سیئرز (صرف ٹی 20)ـ بلیئر ٹکنر،ول ینگ جب کہ کوچنگ سٹاف میں گلین پوکنال ، گریم ایلڈرج ، تلان سمارا ویرا ہوں گے، پاکستان کے خلاف ٹی 20 کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگیـ جن میں ٹام لیتھم کپتان،فن ایلن،ٹوڈ ایسٹل ، ہمیش بینیٹ،ٹام بلینڈیل (wk) مارک چیپ مین،کولن ڈی گرینڈ ہوم،مارٹن گپٹل،میٹ ہنری،ڈیرل مچل،اعجاز پٹیل،ایش سودھی،بین سیئرز ، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ ہوں گےـ پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے مارٹن گپٹل مارک چیپ مین ڈیرل مچل اور ایش سودھی جبکہ کوچنگ سٹاف میں شین جرگینسن اسکواڈ کو جوائن کریں گےـ
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور انڈیا کے خلاف ٹی 20 کے لیے بھی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہےـ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور انڈیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی،جن میں کین ولیمسن کپتان،ٹوڈ ایسٹل،ٹرینٹ بولٹ،مارک چیپ مین،ڈیون کون وے،لوکی فرگوسن،مارٹن گپٹل،کائل جیمیسن، ڈیرل مچل،جمی نیشم،گلین فلپس،مچل سینٹنر،ٹم سیفرٹ (wk)ایش سودھی،ٹم ساؤتھی،ایڈم ملن (ریزرو) جبکہ کوچنگ سٹاف میں گیری اسٹیڈ ، شین جرگینسن ، لیوک رونچی اسکواڈ میں ہوں گےـ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم چار ماہ کے طویل دورے کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ‘ پاکستان کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز جبکہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور بھارت کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گیـنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا اسکواڈ رواں ماہ 23 ستمبر کو بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگا اور ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد کھلاڑی وطن واپس آئیں گے اور کرسمس سے قبل ایم آئی کیو سے باہر آئیں گے۔









