دبئی( رپورٹنگ آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپئینز ٹرافی میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسین شنتو حیران کرنے کے لیے پرامید ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چیمپئن بننے کے لیے چیمپئز ٹرافی میں شرکت کر رہے ہیں۔اس ٹورنامنٹ میں تمام 8ٹیمیں چمپئن بننے کا حق رکھتی ہیں، میرا یقین ہے کہ ہماری ٹیم میں چمپئن بننے کی صلاحیت ہے، کسی پر دبائونہیں۔
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہر کھلاڑی چمپئن بننا چاہتا ہے، انہیں اپنی صلاحیتیوں پر یقین ہے، ہمیں نہیں پتہ اللہ نے ہماری قسمت میں کیا لکھا ہے لیکن ہم محنت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم پاکستان، بھارت اور نیوزی لینڈ کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔
بنگلا دیش ٹیم پہلا میچ 20فروری کو بھارت کے خلاف دبئی میں کھیلے گی۔بنگلا دیش ٹیم 24فروری کو نیوزی لینڈ اور 27فروری کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔