لٹن داس

بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس ہوتے ہی سنگ میل عبور کرلیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس ہوتے ہی سنگ میل عبور کرلیا۔

کپتان لٹن داس 100 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے بنگلادیش کے چوتھے کرکٹر بن گئے ہیں، شکیب الحسن، محمود اللہ اور مشفیق الرحیم اس فہرست میں شامل ہیں۔آل راؤنڈر محمود اللہ کے پاس 141 میچوں کے ساتھ بنگلادیش کے لیے سب سے زیادہ ٹی 20 کھیلنے کا ریکارڈ ہے۔شکیب الحسن 129 میچ میں بنگلادیش کی نمائندگی کرچکے ہیں.

مشفیق الرحیم 102 اور لٹن داس نے 100 میچ میں کھیل چکے ہیں۔وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس اس وقت ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2133 رنز بنائے ہیں۔وہ بنگلہ دیش کے سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والوں کی فہرست میں محمود اللہ سے 311 رنز اور شکیب سے 418 رنز پیچھے ہیں۔جاری سیریز بنگلہ دیش کے ٹی 20 کپتان کے طور پر داس کی دوسری اسائنمنٹ ہے۔

ان کا پہلا دور متحدہ عرب امارات کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی تین میچوں کی سیریز کے دوران آیا جس میں بنگلہ دیش کو 2ـ1 سے شکست ہوئی۔بنگلہ دیش کو بدھ کو پاکستان کے خلاف سیریز کے افتتاحی میچ میں بھی دھچکا لگا اور 37 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔