شکیب الحسن 170

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کورونا وائرس کا شکار

ڈھاکہ (ر پورٹنگ آن لائن)بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شکیب الحسن کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث شکیب الحسن سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ سری لنکن ٹیم اس وقت بنگلادیش کے دورے پر موجود ہے جہاں اس نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 15 مئی سے چٹاکانگ میں کھیلاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں