رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے شہر کے مقامی ہوٹل اور L-2 کی وینڈ شاپ کے بارروم میں کام کرنے والے ملازمین کو ٹیسٹ کروائے بغیر ہی از خود نان الکوحل قرار دیدیا ہے۔
شہری کو فراہم کی جانے والی تحریری معلومات میں ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی شہزاد سہیل نے بتایا ہے کہ ایل ٹو کی وینڈ شاپ پر مجموعی طورپر صرف چار ملازم کام کرتے ہیں ان میں 52 سالہ ظہیر، 42 سالہ زبیر خان، 33 سالہ امین اور 34 سالہ شہباز شامل ہیں اور چاروں ہی ملازمین مسلمان ہیں جو وینڈ شاپ پر شراب فروخت کرتے ہیں۔
ای ٹی او شہزاد سہیل نے تحریری طورپر آگاہ کیا ہے کہ متذکرہ بالا چاروں ملازمین نان الکوحلک ہیں اور یہ تحریری دعوی کسی قسم کے ٹیسٹ کے بغیر کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے کسی بھی ملازم کی لیبارٹری رپورٹ کی کاپی بھی فراہم نہیں کی گئی۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وینڈ شاپ پر کسی شراب پینے والے شخص کو ملازم نہیں رکھا جاسکتا اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اپنے ہی قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے
اسی طرح وینڈ شاپ پر نان مسلم کی بجائے مسلمانوں کو شراب کی فروخت پر ملازم رکھنا بھی خلاف قانون ہے۔