کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزہر پورٹ اینڈ شپنگ فیصل سبزواری نے بندرگاہوں پر پھنسے درآمدی سامان پر جرمانہ نہ لینے کا اعلان کردیا ۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران فیصل سبزواری نے کہا کہ بندرگاہوں پر کنٹینر ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے پھنسے، اس سلسلے میں کئی دن سے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کررہے ہیں، آج میٹنگ میں ٹرمینل آپریٹرز اور شپنگ لائن ایجنٹ بھی موجود تھے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ بندرگاہوں پر پھنسے درآمدی سامان پر جرمانہ نہیں لیا جائے گا۔
کے پی ٹی اور پورٹ قاسم ایک روپیہ بھی چارج نہیں کریں گے۔ شپنگ لائن چل رہا ہے اور آئندہ بھی چلے گا، جو ملک دیوالیہ ہوئے انہوں نے بھی بندرگاہوں میں آپریشن بند نہیں کیا۔ رکے ہوئے کنٹینرز کو دوسری جگہ منتقل کردیا جائے گا۔