اسرائیلی وزیراعظم 226

بنجمن نیتن یاھو آئندہ ہفتے خلیجی ریاستوں متحدہ عرب امارات اور بحرین کا دورہ کرینگے

مقبوضہ بیت المقدس (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو آئندہ ہفتے خلیجی ریاستوں متحدہ عرب امارات اور بحرین کا دورہ کرینگے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق نیتن یاھو کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے اپنے امارات کے اپنے پہلے اعلانیے دورے پر ابو ظہبی اور منامہ جائیں گے۔عبرانی اخبار کے مطابق اپنے دورے کے دوران وہ اماراتی ولی عہد محمد بن زاید اور بحرینی بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نیتن یاھو نے امارات اور بحرینی رہ نمائوں سے ٹیلیفون پر بھی بات چیت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو کے دفتر نے وزیراعظم کے دورہ امارات اور بحرین کی تیاری شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں