بل گیٹس 37

بل گیٹس نے طلاق کے بعد میلِنڈا کی فلاحی تنظیم کو خاموشی سے اربوں ڈالر منتقل کردئیے

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی سابق اہلیہ میلِنڈا فرنچ گیٹس کی نجی فلاحی تنظیم کو خاموشی سے اربوں ڈالر منتقل کر دئیے۔

مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس نے اپنی سابق اہلیہ میلِنڈا فرنچ گیٹس کی نجی فلاحی تنظیم کو خاموشی سے 7.88 ارب ڈالر منتقل کیے، جو طلاق کے سلسلے میں سامنے آنے والی اب تک کی سب سے بڑی مالی ادائیگیوں میں سے ایک سمجھی جا رہی ہے۔

اس ادائیگی کا انکشاف حالیہ ٹیکس فائلنگ میں ہوا، یہ پہلی بار ہے کہ 2021 کی طلاق کے مالی معاملات منظرِ عام پر آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں